نئی دہلی،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے سابق کپتان ا سٹیو وا نے وراٹ کوہلی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں وہ اپنی اور رکی پونٹنگ کی جھلک دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہلی کی کپتانی میں ان کے اور رکی کی خصوصیات ہیں لیکن اس کی اپنی الگ شناخت ہے۔انہوں نے کوہلی کی تعریف کی۔انہوں نے کرکٹ ڈاٹ کام او سے کہا کہ وہ کافی جارحانہ کپتان ہے اور اس کی باڈی لینگویج مثبت ہے، اس میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو میں اپنی ٹیم میں چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ آپ کا رویہ اہم ہے جس سے آپ ایک دوسرے کو مثبت توانائی دے سکتے ہیں۔ وراٹ کوہلی ایسا کرتے ہیں۔ اس کھلاڑی کا ایسے کھیلنا جو کپتان کے لئے اچھا اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رکی پونٹنگ بھی ایسے ہی کھلاڑی تھے، وہ آگے بڑھ کر قیادت کرتے تھے اور وراٹ کوہلی بھی ایساہی ہے۔